نوشہرہ:بسپ کے تحت رقوم کی تقسیم ،2سنٹر بنانے کا فیصلہ

نوشہرہ:بسپ کے تحت رقوم کی تقسیم ،2سنٹر بنانے کا فیصلہ

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تحصیل نوشہرہ ورکاں کے 10ہزار مستحق خاندانوں کو رقم کی ادائیگی جائے گی۔

اس سلسلہ میں تحصیل میں دو سنٹر بنائے جائیں گے ،ایک سپورٹس کمپلیکس نوشہرہ ورکاں اور دوسرا گورنمنٹ ہا ئرسیکنڈری سکول نوکھر میں قائم کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں نوید حیدر نے تحصیل میں قائم کئے جانے والے کیمپ سائٹس پر انتظامات کے حوالے سے میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایاکہ اپریل،مئی اور جون کی یکمشت سہ ماہی ادائیگی کی جائے گی۔سپورٹس کمپلیکس نوشہرہ ورکاں میں تحصیل سپورٹس آفیسر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ گورنمنٹ ہا ئر سیکنڈری سکول نوکھر کیلئے وائس پرنسپل کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جو وزیٹرز کیلئے ٹھنڈے پانی،بیٹھنے ودیگر انتظامات کرنے کے ذمہ دار ہونگے ، دوران ادائیگی شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور بائیومیٹرک کے بعد متعلقہ افراد کو ادائیگی کی جائے گی۔میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، تحصیل سپورٹس آفیسر، سپرنٹنڈنٹ ایم سی و دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں