بہاد ر افسر اور جوان پو لیس کے ماتھے کا جھومر ہیں :آر پی او

بہاد ر افسر اور جوان پو لیس کے ماتھے کا جھومر ہیں :آر پی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آر پی او ڈاکٹرحیدر اشرف نے سول ہسپتال گوجرانوالہ میں تھانہ تتلے عالی کے زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل نثار احمد کی عیادت کی ۔

ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسر و جوان ہمارا فخر اورقیمتی اثاثہ ہیں،ایماندار، محنتی،نڈر،دلیر اور بہادرپولیس افسر و جوان نہ صرف قابل احترام ہیں بلکہ محکمے کے ماتھے کا جھو مر ہیں جو ہر قسم کے مشکل حالات میں مخلوق خدا کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اور محکمہ کی عزت و توقیر کا موجب بنتے ہیں۔ گزشتہ روز تھانہ تتلے عالی پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک کار کو روکا جس میں سوار افراد نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ۔ ہیڈ کانسٹیبل نثار احمد نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزموں کو روکنے کی کوشش کی، ملزموں کی گاڑی کی ٹکر سے ہیڈ کانسٹیبل نثاراحمد شدید زخمی ہو گیا جس کو فور ی طبی امداد کیلئے سو ل ہسپتال لایا گیا۔پولیس نے تعاقب کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 65کلو گرام افیون اور 12کلو گرام چرس برآمد ہوئی تھی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں