سرکاری ملازمین کی مہنگائی کیخلاف ریلیاں ،تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ
سیالکوٹ، حافظ آ باد ،منڈی بہائوالدین ، پھالیہ (نمائندگان دنیا )آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب میں شامل تمام تنظیموں کی جانب سے ڈویژن بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔
ضلع سیالکوٹ میں بھی ایجوکیشن آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، قیادت مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب امتیاز طاہر و دیگر نے کی۔ مظاہرین نے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ۔منڈی بہاؤ الدین میں پنجاب ٹیچرز یونین نے پاک فوج کے حق میں ڈی او ایجوکیشن آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی، ضلع بھر سے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی ۔حافظ آباد میں بھی اگیگا کے رہنماؤں ناصر امین ، ریاض احمد تارڑ، عقیل آزاد، فیاض احمد وڑائچ ، اصغر علی ہنجرا ، وقار احمد ،فیصل عباس کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔ پھالیہ میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن او پنجاب ٹیچرز یونین کے زیرِ اہتمام مہنگائی کے خلاف ریلی میں بجٹ 2023 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ۔