سبزیاں اور مصالحے 3 گنا تک مہنگے

سبزیاں  اور  مصالحے  3  گنا  تک  مہنگے

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سبز مصالحہ جات او ر سبزیوں کی قیمتوں میں دو سے تین گنا اضافہ ہوگیا ۔ سیالکوٹ اور گردونواح میں سبز یوں اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش تماشائی کا کردارا دا کررہے ہیں ،شہر بھر کے مختلف علاقوں میں چھابڑی فروشوں اور دکانداروں نے بارش کو جواز بنا کر سبز مصالحہ جات اور سبز یوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کررکھا ہے ۔ اسی طرح لہسن ،لیموں ،سبز مرچ ،ہرادھنیا، پودینہ سمیت موسمی سبزیوں کی قیمتیں بھی مقررہ کردہ نرخوں سے زائد ہیں۔ گراں فروش مختلف حیلے بہانے بنا کر زائد منافع کمانے میں مصروف ہیں مگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ مہنگائی نے عوام کا پہلے ہی جینا دوبھر کررکھا ہے ایسے میں ریٹ لسٹوں سے زائد قیمتو ں میں اشیا ضروریہ کی فروخت مشکلات میں مزید اضافہ کررہی ہے ۔ شہریوں نے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں