گھروں کی تزئین وآرائش میں استعمال ہونے والی لکڑی بھی مہنگی

گھروں کی تزئین وآرائش میں  استعمال ہونے والی لکڑی بھی مہنگی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریٹ ،سیمنٹ ،بجری اور سرئیے سمیت دیگر تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کی طرح گھروں کی تعمیر اور تزئین وآرائش میں استعمال ہونے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی دو گنا تک اضافہ ہوگیا۔

 دیار کی قیمت 6 ہزارروپے فٹ سے بڑھ کر 8 ہزار روپے فٹ ہوچکی ہے کیل کی 2400 روپے سے بڑھ کر 4 ہزار روپے فی فٹ ہوچکی ہے ۔ ایشوڈ کی لکڑی 6500 روپے فٹ سے تجاوز کرکے 8500 روپے فٹ ہوچکی ہے ۔ مہا گنی کی قیمت 6ہزا ر روپے سے 8 ہزارروپے فٹ تک جاپہنچی،پڑتل کی قیمت 2 ہزار روپے سے تجاوز کرکے 3 ہزار روپے فٹ تک پہنچ چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں