صحت مند رہنے کیلئے ورزش انتہائی ضروری :اطہر خان ، خالد عمر قریشی

صحت مند رہنے کیلئے ورزش انتہائی  ضروری :اطہر خان ، خالد عمر قریشی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)صدر پنجاب دی ونڈر فل کلب اطہر خان، نائب صدر پنجاب خالد عمر قریشی نے کہا ہے کہ صحت مند رہنے کیلئے ورزش انتہائی ضروری ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ شہریوں میں صحت مند اور توانا رہنے کیلئے یو گا ٹریننگ مقبول ہو نے لگی، خواتین اور مرد فٹ رہنے کیلئے یوگا ٹریننگ سے بھرپور استفادہ حاصل کر رہے ہیں، جنا ح سٹیڈیم میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر ہسپتالوں کو ویران رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دی ونڈر فل کلب کی جانب سے یوگا کی ٹریننگ کا اہتمام کیا جا تا ہے جہاں پر ماہر انسٹرکٹرز کی زیرنگرانی شہریوں کو بلا معاوضہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے ، خواتین ،بچوں ،بو ڑھوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد یوگا کی کلاسز کیلئے جناح سٹیڈیم کارخ کرتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں