کمشنرکاشہرکاہنگامی دورہ ،ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

کمشنرکاشہرکاہنگامی دورہ ،ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم سمیت سی ای او جی ڈبلیو ایم سی۔۔۔

 ایم ڈی واسا، سی او کارپوریشن کے ہمراہ حافظ آباد روڈ، نوشہرہ روڈ، مغربی بائپاس، گوندالانوالہ روڈ، جناح روڈ اور اندرون شہر کا ہنگامی دورہ کیااور صفائی، نکاسی آب کے مسائل فوری حل کرنے ، جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی ۔ کمشنر نے صفائی ستھرائی سیوریج مسائل کا جائزہ لیا اور گوندلانوالہ روڈ پر منسلک گلیوں نالیوں کی جاری سکیموں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسروں سے بریفنگ لیتے ہوئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سکیموں بر وقت مکمل کیا جائے اور معیاری میٹریل استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے حافظ آباد روڈ پر جمع سیوریج پانی کو فوری صاف کرنے کی ہدایت کی جس وہ موقع پر واسا کی ٹیموں نے مشینری کی مدد سے نہ صرف روڈ پر جمع پانی کا نکاس کیا بلکہ روڈ اور ملحقہ نالوں کی ڈی سلٹنگ کی۔ گیپ چوک میں صفائی ستھرائی کے امور بہتر بنانے کیلئے جی ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ افسروں کو بھی ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلٰی کے عوامی خدمت مشن کے مطابق حکومتی خدمات کی فراہمی، گورننس کی بہتری ان سروسز کی فراہمی میں شفافیت، شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہمارا ویژن و مقصد ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں