نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کا وزیر آ باد میں آ گاہی سیشن

 نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کا وزیر آ باد میں آ گاہی سیشن

وزیرآباد (نامہ نگار) قومی پیداواری تنظیم کی طرف سے پاکستان کی پہلی پیداواری تحریک نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن نے۔۔۔

 پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹینسلز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن وزیرآباد میں آگاہی سیشن کا اہتمام کیا جس میں سی ای او این پی او عالمگیر چودھری، چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن مہر شکیل اعظم، سینئر وائس چیئرمین عدنان جاوید سنڈل،مرزا امان اللہ،باؤ سجاد فاروق،راحت نذر،حافظ سلیم،قاسم علی اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان کٹلری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن مہر شکیل اعظم نے ایسوسی ایشن کی کامیابیوں اور نتائج سے آگاہ کیا ۔ سی ای او، این پی او کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان پیداواریت کی درجہ بندی میں بہت پیچھے ہے ، ابتدائی دور میں پاکستان اپنے پڑوسی ممالک سے لیبر پروڈکٹیوٹی میں 100 فیصد آگے تھا۔ سی ای اوچودھری عالمگیر نے کہا کہ یہ منصوبے مختلف صنعتوں کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ این پی او صنعتکاروں کی بہترین پیداوار کو یقینی بنانے کیلئے معاونت اور رہنمائی کر رہا ہے جس سے نہ صرف ملک کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ موجودہ تجارتی خسارے پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ تقریب کے اختتام پر ایسوسی ایشن اور این پی او کی جانب سے پروڈکٹیوٹی واک کا انعقاد کیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں