اوساکا الیکٹریکل انڈسٹریز کی تقریب تقسیم انعامات

اوساکا الیکٹریکل انڈسٹریز  کی تقریب تقسیم انعامات

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)اوساکا الیکٹریکل انڈسٹریز کی تقریب تقسیم انعامات کاانعقاد کیا گیا جس میں سی ای او شمیم احمد نے خصوصی شرکت کی۔

 دکانداروں میں سالانہ انعامات کے ساتھ خصوصی انعامات بھی تقسیم کئے گئے ،تقریب کا اہتمام گوجرانوالہ میں ایجنسی ڈیلر تصد ق میر نے کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او اوساکا کمپنی شمیم احمد نے کہا کہ دکانداروں اور کمپنی کا رشتہ بے حد مضبوط ہے ، اوساکا کمپنی نے کبھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا، اوساکا ٹیپ اور LED لائیٹس معیار کے حوالے سے اپنی خاص پہچان رکھتی ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں