واجبات کی عدم ادائیگی: شہریوں کی جائیداد قرقی کے نوٹس

واجبات کی عدم ادائیگی: شہریوں کی جائیداد قرقی کے نوٹس

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) مالی سال کے آخری ماہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں نے ریکوری مہم تیز کردی۔

 واجبات کی عدم ادائیگی پر شہریوں کی جائیداد قرقی ، وارنٹ گرفتاری وغیرہ سمیت دیگر نوٹسز ارسال کردیئے گئے ،رواں مالی سال کے آخری ماہ جون کا آغاز ہوتے ہی سرکاری اداروں گیپکو ،سوئی گیس ،ایف بی آر ،پی ایچ اے ،واسا ،محکمہ ایکسائز ،پی ٹی سی ایل ،محکمہ مال اور دیگر نے واٹر سپلائی ،سیوریج ،موٹر رجسٹریشن ،ٹوکن ،انکم ،سیلز ، گوشوارے ،انٹرٹینمنٹ ،ایڈورٹائزنگ ٹیکس اور دیگرٹیکسز کی وصولی کا کام تیز کردیا اور محکمانہ سطح پر ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ، ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے شہری بجلی ،گیس ،ٹیلی فون اور دیگر یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کررہے ہیں لیکن بیشتر عادی نادہندگان ،کاروباری طبقہ پراپرٹی ٹیکس ،انکم ٹیکس ،ایکسائز ڈیوٹی ،سیوریج ،واٹر سپلائی کے بلز کی ادائیگی نہیں کرتے جس پر حکومت نے متعلقہ اداروں کو سختی سے ریکوری100فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں