شہر میں بے ہنگم ٹریفک اور حادثات کی روک تھام کیلئے سگنل فری ٹریفک کا منصوبہ ٹھپ

شہر میں بے ہنگم ٹریفک اور حادثات کی روک تھام کیلئے سگنل فری ٹریفک کا منصوبہ ٹھپ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے خاتمہ اور سگنل فری ٹریفک بنانے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا۔

پہلے مرحلہ میں جی ٹی روڈ کو سگنل فری بنانے کیلئے جی ٹی روڈ کے پانچ اہم مقامات کا انتخاب کیا گیاتھا لیکن ٹریفک پولیس ،کارپوریشن ،پی ایچ اے ،واسا ،جی ڈی اے اورضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،سابق دور حکومت میں آزمائشی طور پر گورنمنٹ اقبال ہائی سکول ،ٹریفک پولیس آفس،شیرانوالہ باغ اور شیخوپورہ روڈ کے یوٹرنز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھاجس کیلئے پی ایچ اے ،ٹریفک پولیس،کارپوریشن ،واسا،جی ڈی اے کے افسروں کے مابین ٹریفک مسائل کے حوالے پلان فائنل کیا گیاجس میں اتفاق کیا گیا تھا کہ حادثات کی روک تھام، وقت کے ضیاع اور شہریوں کو ذہنی اذیت سے نجات کیلئے ٹریفک سگنل فری منصوبہ شروع کیا جائے ، پہلے مرحلہ میں جی ٹی روڈ کو سگنل فری بنانے کیلئے آزمائشی طور پراقبال ہائی سکول،ٹریفک پولیس آفس،شیرانوالہ باغ ،سیالکوٹی دروازہ کے سامنے اور شیخوپورہ موڑیوٹرنز کو بندکرکے ٹریفک کو گزارا جانا تھامگر پلان پر عمل درآمد نہ ہوسکا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں