جی میگنولیا ٹاؤن کی انتظامیہ کو گرفتار کرکے رہائشیوں کی داد رسی کی جائے :جوائنٹ ایکشن کمیٹی

جی میگنولیا ٹاؤن کی انتظامیہ کو گرفتار  کرکے رہائشیوں کی داد رسی کی  جائے :جوائنٹ ایکشن کمیٹی

گوجرانوالہ(نیوز پورٹر)ملکی سرمایہ لوٹنے والی فرح گوگی اوراحسن اقبال جمیل سے ہمارا حق دلوایا جائے۔۔

 ، تمام انتظامیہ کوفی الفور گرفتار کرکے رہائشیوں کی داد رسی کی جائے ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرضیاء المصطفے سلہریا،جنرل سیکرٹری چودھری ایم ڈی عابد اوردیگرنے کہاکہ تمام رہائشیوں کے کاغذات مکمل نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا،آئے روز مختلف ٹیکسسز اور واجبات کی مد میں جی میگنولیا ٹاؤن کے رہائشیوں سے ناجائزرقم بٹوری جارہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے بلاک میں ہونیوالے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن میں سکیورٹی کی صورت حال خراب ہونے کے ساتھ ساتھ پارکوں پر بھی قبضہ مافیا نے مساجد بنا دی ہیں اورستم ظریفی یہ کہ فرح گوگی اوراحسن اقبال جمیل نے قبرستان بھی بیچ کر اپنے خزانے بھرے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں