بلدیاتی الیکشن :الیکٹورل گروپ کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ انتخابات2023 کیلئے الیکٹورل گروپ کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔۔
، خواہش مند افراد الیکٹورل گروپ کااندراج کروا کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے سکیں گے ۔ بلدیاتی الیکشن میں سیاسی پارٹی یا آزاد حیثیت سے گروپ بنا کر الیکشن میں حصہ لیا جا سکے گا ،انتخابی گروپ یا نمائندہ درخواست فارم 6 تا 12 جون جمع کر اسکیں گے ، ضلع کونسل وزیرآباد کا ایک سربراہ یا میئر ہوگا ۔وزیرآباد اور علی پور چٹھہ تحصیل سے ایک ایک ڈپٹی میئر ہوگا جبکہ 30 جنرل کونسلر، 2 اقلیتی کونسلر، 8 لیڈی کونسلر، 5 مزدور کسان کونسلر، 3یوتھ کونسلر، ایک تاجر کسان کونسلر ،ایک معذور کونسلر سمیت 50 کونسلرز ہونگے ،ضلع کونسل وزیرآباد کا ایوان ایک میئر 2، ڈپٹی میئر سمیت 53 ممبران پر مشتمل ہو گا۔