حافظ آباد36:کروڑ روپے سے 3 سڑکوں کی تعمیر کا آ غاز

حافظ آباد36:کروڑ روپے سے 3 سڑکوں کی تعمیر کا آ غاز

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)ورلڈ بینک کے تعاون اور پی سی پی کے تحت حافظ آباد شہر میں 36 کروڑ روپے کی لاگت سے 3 بڑی سڑکوں کی تعمیر کا کام۔۔

 شروع کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ نے کسوکی بائی پاس پر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ایڈمنسٹریٹر ایم سی امتیاز علی بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن،چیف آفیسر ایم سی عابد قیوم سمیت دیگر افسر بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے تعاون اور پی سی پی کے تحت کسوکی روڈ،جلالپور بھٹیاں روڈ اور بجلی محلہ سیم نالہ روڈ تعمیر کی جائیگی ۔ انکاکہنا تھا کہ کارپٹ سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ٹف ٹائل بھی لگائی جائیگی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں