ڈپٹی کمشنر دنگل چیمپئن شپ،عدنان پہلوان ٹائروں والا فاتح

ڈپٹی کمشنر دنگل چیمپئن شپ،عدنان پہلوان ٹائروں والا فاتح

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر دنگل چیمپئن شپ کا بڑا ٹاکرا عدنان پہلوان ٹائروں والا نے جیت لیا۔۔

، تالاب شیخ مولا سٹیڈیم میں منعقدہ ڈی سی دنگل چیمپئن شپ میں ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد، ایم او فنانس رانا ثقلین، ڈی او سپورٹس افتخار گوندل، عثمان پہلوان، بھولا بھالا پہلوان، رزاق پہلوان،شاہد پہلوان سمیت ہزاروں شائقین نے مقابلے دیکھے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا اور پہلوانوں کو دل کھول کر داد دی۔ اس موقع پر روایتی گھڑ ڈانس کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کامیاب دنگل کرانے پر ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، ریسلر ایسوسی ایشن او رسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام کو مبارکباد دی اور تالاب شیخ مولا کی جلد بحالی،اس میں مستقل اکھاڑا بنانے اور ریسلنگ ایسوسی ایشن کو کمرہ دینے کا اعلان کیا ، پہلوانوں میں مجموعی طور پر 4لاکھ 50 ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں