برائلر گوشت 670روپے کلو فروخت:سوشل میڈیا پر بائیکاٹ چکن مہم شروع
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں برائلر گوشت کی قیمت کم ہونے کے بجائے روزبروزبڑھنے لگی۔۔
،برائلر گوشت 670روپے فی کلو جبکہ زندہ مر غی 490روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ۔سوشل میڈیا پر بائیکاٹ چکن مہم شروع ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ناجائز منافع خوروں کی من مانیاں عروج پر ہیں ۔برائلر مرغی کاگوشت دو ماہ قبل 370روپے فی کلو تھا لیکن اب اس کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے ۔ دکانوں پر مر غی کا گوشت 670روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے جبکہ زندہ مر غی 490روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ،جس کے باعث غریب کیلئے مرغی کا گوشت کھانا مشکل ہو گیا ہے ۔مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے خود ساختہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔شہریوں نے سوشل میڈیا پر بائیکاٹ چکن مہم شروع کی ہے جس میں شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ ایک ہفتے تک فارمی گوشت کھانا چھوڑ دیں جس پر بیشتر شہریوں نے عمل شروع کر دیا ہے ۔ دوسری طرف مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں مرغی پیچھے سے ہی مہنگی مل رہی جبکہ پولٹری فارمز سے مر غیاں مل ہی نہیں رہی ہیں جس کی و جہ سے ریٹ بڑھے ہیں۔