اروپ گرڈ سٹیشن میں نئے پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کا افتتاح
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ132کے وی اروپ گرڈ سٹیشن میں 6کروڑ روپے کی لاگت سے۔۔۔
37.5میگا واٹ کی استعدادکا رکھنے والے نئے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب سے گوجرانوالہ کے لاکھوں صارفین مستفید ہونگے ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئیگی،صارفین کو بہترین وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی اور اوور لوڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔ اِ ن خیالات کا اظہار انہوں نے اروپ گرڈ سٹیشن میں نئے پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے چیئرمین گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز محمد شعیب بٹ،چیف ایگزیکٹوانجینئر محمد ایوب اور پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی فیصل نفیس یوسف اور ڈپٹی منیجر پبلک ریلیشنز محمد جہانگیر رانانے بھی خطاب کیا ۔ وزیر توانائی نے کہا کہ 132کے وی اروپ گرڈ سٹیشن میں نئے پاور ٹرانسفارمر کی بروقت اور اپنے وسائل سے تنصیب گیپکو انجینئرز اور کارکنان کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کیلئے گیپکو انجینئرز و کارکنان بارکباد کے مستحق ہیں۔ پاکستانی عوام ملک بنانے اور جلانے والوں میں فرق کو سمجھیں ۔