مرکز کا رپوریشن کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عمر فاروق کے اعزاز میں ظہرانہ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکز کارپوریشن سیالکوٹ میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عمر فاروق کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
ظہرانے میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پورن نگر کے ہیڈ ٹیچر ظہیر احمد شیخ، گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول شہاب پورہ کے ہیڈ ماسٹر خلیل احمد اوراساتذہ نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عمر فاروق نے ظہرانہ دینے پر مرکز کارپوریشن کے تمام ہیڈ ز کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ٹیم کی صورت میں کام کریں گے اور باہمی تعاون سے تعلیمی اہداف حاصل کریں گے۔