انسداد ڈینگی ، عدم تعاون پر کاروبار سیل ،مقدمات کا حکم

انسداد ڈینگی ، عدم تعاون پر کاروبار سیل ،مقدمات کا حکم

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے اپنے حفاظتی و احتیاطی اقدامات کو جاری رکھیں۔

 ایسے دکاندار، تاجر اور دیگر کاروباری افراد جو انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر عمل در آمد نہیں کر تے انکے خلا ف سخت کارروائی کرتے ہوئے کاروبار کو سیل او ر ا نکے خلاف مقدمات درج کر ائے جائیں ،ڈینگی کی روک تھام کے سلسلہ میں محکمہ صحت کے ساتھ دیگر تمام محکموں کو مل کر مشترکہ اقدامات کرنا ہو نگے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے ڈینگی سے بچاؤ اور اس کے لاروا کی افزائش کی روک تھام کیلئے اپنے اپنے محکموں کے ا ہداف کے مطابق اقدامات جاری رکھیں اور اس سلسلہ میں کی جانے والی کاروائیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی کی جائے۔ محکمہ صحت اور دیگر محکموں کی جانب سے انسدا د ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور اور ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر احمد کاکہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں خصوصی ڈینگی وارڈ بھی قائم کئے گئے ہیں تا ہم ابھی تک حافظ آباد میں ڈینگی سے متاثرہ کوئی مریض ہسپتالوں میں زیر علاج نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں