اب گاؤں چمکیں گے مہم ، ضلع بھر میں 2359صفائی سرگرمیاں

اب گاؤں چمکیں گے مہم ، ضلع بھر میں 2359صفائی سرگرمیاں

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) نگران پنجاب حکومت کی اب گاؤں چمکیں گے مہم کے تحت ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے دیہاتوں میں 20 ستمبر کو مجموعی طور پر 2359صفائی سرگرمیاں کی گئیں ،423 کوڑا پوائنٹس سے کوڑا اٹھایا گیا۔

 480 مقامات کی مینوئل سویپنگ، 170 ڈور ٹو ڈور کولیکشن، 1167 مقامات کی ڈی سیلٹنگ اور چھوٹی بڑی سیوریج نالیوں کو کلیئر کردیا گیا۔ اس کے علاوہ 119 بڑے کوڑا پوائنٹس( کھلے کچرا پوائنٹس) کو بھی صاف کیا گیا۔ تحصیل وزیر آباد میں 113 کوڑاپوائنٹس، 229 مقامات کی مینوئل سویپنگ، 13مقامات کی ڈور ٹو ڈور کوڑا کولیکشن، 186 سیوریج نالیوں کی ڈی سیلٹنگ کی گئی، اور 08 بڑے کوڑا پوائنٹس کو کلئیر کیا گیا ۔تحصیل صدر میں 143 کوڑا پوائنٹس کلیئر، 89 مقامات کی مینوئل سویپنگ، 72 ڈور ٹو ڈور سرگرمیاں،381 مقامات پر سیوریج لائنوں کی ڈی سیلٹنگ اور 23 بڑے کوڑا پوائنٹس کو کلیئر کیاگیا۔ اسی طرح تحصیل کامونکی میں 59 کوڑا پوائنٹس، 84 مقامات کی مینوئل سویپنگ، 10 ڈور ٹو ڈور، 318 ڈی سلٹنگ سرگرمیاں کی گئیں اور 33 بڑے کوڑا پوائنٹس کو کلئیر کیا گیا۔ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 108 کوڑا پوائنٹس ، 78مقامات کی مینوئل سویپنگ، 75 ڈور ٹو ڈور سرگرمیاں کی گئیں، 282 مقامات پر سیوریج لائنوں کی ڈی سیلٹنگ اور 55 بڑے پوائنٹس کو کلیئر کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں