کامونکے :ٹائر جلا نے والے یونٹس کو کھلی چھوٹ دیدی گئی

کامونکے :ٹائر جلا نے والے یونٹس کو کھلی چھوٹ دیدی گئی

کامونکے (تحصیل رپورٹر )ضلعی انتظامیہ نے ٹائر جلا نے والے یونٹس کو کھلی چھوٹ دیدی۔ تھانہ صدر کامونکے کے علاقہ موضع راجہ میں ٹائر جلانے والے 4یونٹ جبکہ موضع دراجکے میں دو یونٹ اور موضع سنت پورہ میں ایک غیر قانونی یونٹ کام کررہا ہے۔

ان تمام فیکٹریوں میں بیرون ملک سے منگوائے گئے پرانے ٹائر جلا کر تیل اور تار نکالی جاتی ہے ،فصلوں پر ٹائر جلانے کے مضراثرات سامنے آرہے ہیں ، انسانوں اور جانوروں میں بھی پراسرار بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ اس سلسلہ میں ماحولیات کے انسپکٹر عمر دراز نے بتا یا کہ مذکورہ فیکٹریوں کے خلاف بارہا ایکشن لے چکا لیکن بااثر افراد دوبارہ فیکٹریاں کھلوا لیتے ہیں۔اہل علاقہ نے وزیر ماحولیات، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے مذکورہ فیکٹریوں کا سدباب کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں