پولیس لائنز میں یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام

پولیس لائنز میں یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب بھر میں فرنٹ ڈیسک عملہ کے لیے ڈریس کوڈ کے مطابق یونیفارم پہننے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں اور اس سلسلہ میں ایس ایس پی آپریشنز فراز احمدکی زیر نگرانی پولیس لائنز میں یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 تقریب میں ضلع گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے انچارج فرنٹ ڈیسک اور عملہ فرنٹ ڈیسک نے شرکت کی۔ ضلع گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے انچارج فرنٹ ڈیسک اور عملہ فرنٹ ڈیسک میں ڈریس کوڈ کے مطابق یونیفارم تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز فراز احمد نے کہا کہ تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک عملہ کی پہچان کے لیے ان میں ڈریس کوڈ کے مطابق یونیفارم تقسیم کیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں