دینِ اسلام کی اصل روح مخلوقِ خدا کی خدمت :ثاقب رضا

دینِ اسلام کی اصل روح مخلوقِ خدا کی خدمت :ثاقب رضا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہاہے کہ دینِ اسلام کی اصل روح مخلوقِ خدا کی خدمت ہے ۔ انسانیت کا درد رکھنے والے افراد ملک و ملت کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔

جامعۃ المصطفے ٰ میں زیر تعلیم طلباء کے اندر اُمت کی خیر خواہی کا جذبہ فزوں تر کرنے میں تربیتی اور فکری نشستوں کا اہتمام مثبت اقدام ہے اور اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے ۔ ہلالِ احمر کے زیر اہتمام 2 روزہ ابتدائی طبی تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرب الٰہی کی منزل کو پانے کیلئے مخلوق کی خدمت کو اپنا اشعار بنانا ہو گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی جیسے علماء دینِ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔انہوں نے دنیا کے سامنے دینِ متین کی صحیح اور اصل تعبیر پیش کی ہے ۔ ان کی سرپرستی میں قائم جامعۃ المصطفے ٰ اس لحاظ سے منفرد اور خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں طلباء کو دینی تعلیم کیساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں کی بھی تربیت دی جارہی ہے ۔ ہلالِ احمر کے ضلعی آفیسر ڈاکٹر بلال احمد نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ ہم دینی مدارس کے طلباء کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت دے رہے ہیں کیونکہ کسی ناگہانی آفت کی صورت میں دوسروں کی نسبت طلباء میں خدمت کا جذبہ فراواں ہوتا ہے ۔ ادارے کے ناظمِ اعلیٰ ندیم احمد نے کہا کہ ہلال احمر کے زیر اہتمام منعقدہ اس ابتدائی طبی ٹریننگ کیمپ میں ادارے کے کل 32 افراد نے حصہ لیا جن میں 22 طلباء \\\'2 اساتذہ جبکہ 8 افراد رفقاء کار میں سے شامل تھے جنہیں بعدازاں تربیت مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں