لاری اڈا سیالکوٹ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، پانی جمع

لاری اڈا سیالکوٹ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، پانی جمع

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )لاری اڈا سیالکوٹ کی سڑکیں ٹوٹ جانے کی وجہ سے گندہ پانی کھڑا ہوگیاجس سے بسیں، کاریں۔۔

، موٹرسائیکلیں اور ٹرانسپورٹ اس کے اندر سے گزرنے پر ڈرائیوروں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ، سیالکوٹ کے اندر و باہر جانے والے راستوں پر گندہ پانی کھڑا ہونے سے ٹرانسپورٹرز و شہری پریشان ہیں ، سماجی کارکن محمد نصیر ناصر کے مطابق انتظامیہ اور لاری اڈا کے سرکاری افسر و ملازمین نے توجہ نہیں دی جس سے گٹروں اور نالیوں سے گندہ پانی باہر نکل آیا اور شکایات کے باوجودحکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا جس پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارر وائی کی جائے ، لاری اڈا کے باہر اور اندر گندے پانی سے بدبو بھی پھیل گئی ، تاجر محمد خالد حسین کے مطابق لاری اڈا میں گندے پانی کی وجہ سے لاری اڈا کا نظام خراب ہوگیا جس پر فوری کار روائی کی جائے ، شہریوں نے لاری اڈا کی صورتحال ٹھیک کرنے اور پانی کے نکاس کیلئے فوری کارر وائی کا مطالبہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں