پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہے :جاپانی سفیر

پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہے :جاپانی سفیر

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیرمیتسوہیرو واڈا کی سربراہی میں جاپانی تاجروں پر مشتمل ایک وفد نے ۔۔

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے معزز مہمانوں کا چیمبر تشریف آووری پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر نے معزز مہمان کی خدمت میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے مابین خوشگوار سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ صدر سیالکوٹ چیمبر عبدالغفور ملک نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے اس سال کے آخر میں \\\"جاپان بزنس فورم \\\" کے نام سے ایک تجارتی نمائش کا اہتمام کررہا جس میں سیالکوٹ کی 70 کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔پاکستان میں جاپان کے سفیر مسٹر مٹسوہیرو واڈا نے صدر سیالکوٹ چیمبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک کی اقتصادی ترقی میں سیالکوٹ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80 سے زائد جاپانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی نئی راہی ہموار ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں