ملکوال: اختیارات کا ناجائز استعمال، تھانیدارسمیت 5 اہلکارمعطل

ملکوال: اختیارات کا ناجائز استعمال، تھانیدارسمیت 5 اہلکارمعطل

ملکوال(سٹی رپورٹر)شہری کی درخواست پر آئی جی پولیس نے تھانہ ملکوال کے ایس ایچ او نواز گوندل سمیت پانچ اہلکاروں کیخلاف ایکشن ہوتے ہوئے رشوت، تشدد اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پانچوں کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا۔۔۔

 بتایاگیاہے کہ تھانہ ملکوال کے ایس ایچ او سب انسپکٹر نواز گوندل اور ماتحت عملہ نے مبینہ طور پر گزشتہ کئی ماہ سے تھانہ میں رشوت کا بازار گرم کر رکھا تھا ، کچھ عرصہ قبل ملکوال پولیس نے مڈھ پرگنہ کے شہری کے گھر چھاپہ مارا اورتوڑ پھوڑ کی، خواتین سے بدتمیزی کی اور شہری کو اٹھا کر لے گئے اور کئی روز بہیمانہ تشدد کیا اور گھر والوں سے لاکھوں روپے رشوت مانگی، بعد ازاں شہری کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ کو انکوائری کا حکم دیا اور انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ایس ایچ او نواز گوندل، سب انسپکٹر مبشر لک، اے ایس آئی محمد یعقوب، ہیڈ محرر شفیق الرحمٰن، نائب محرر وقاص انجم کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا ہے ۔ واضع رہے کہ چند ہفتے قبل مذکورہ ایس ایچ او نے نفری کے ہمراہ مقامی صحافی ساجد مغل کے گھر میں بغیر کسی مقدمہ کے داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور گھر سے لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکل اور دیگر اشیا لوٹ کر لے گئے تھے جبکہ بعد ازاں الٹا ساجد مغل پر بے بنیاد مقدمہ بھی درج کر دیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں