گلیانہ اورملکہ میں غیر معیاری بیکری مصنوعات فروخت

گلیانہ اورملکہ میں غیر معیاری بیکری مصنوعات فروخت

گلیانہ(نامہ نگار )گلیانہ،ملکہ اور گردونواح میں بیکریاں اور ہوٹل شہریوں کی صحت سے کھیلنے لگے ،ہوٹلوں کے ناقص کھانے اوربیکری کی غیر معیاری اشیا مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔۔۔

 جو شہریوں کی صحت کیلئے خطرہ ہیں ۔شہریوں نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ ہوٹلوں اور بیکریوں پر ہر چیز مہنگے داموں ملتی ہے اور زیادہ تر اشیا ناقص ہو تی ہیں جس کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں۔مہنگائی کے اس دور میں ہر شخص زیادہ کمانے کے چکروں میں ہے اس لئے عوام کی صحت کا کسی کو خیال نہیں، غیر معیاری گھی اور کوکنگ آئل میں کھانے تیار کئے جاتے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ گلیانہ،ملکہ اور گردونواح کی تمام ہوٹلوں اور بیکرز کے کچن بھی چیک کریں تا کہ ہم بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں