نوشہرہ ورکاں :سرکاری ہسپتال میں ہربل ادویات کاکاروبار
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)ٹی ایچ کیو ہسپتال عملہ مریضوں پرظلم ڈھانے لگا،ایلوپیتھک میڈیسن میں ہربل ادویات لکھ کرکمیشن بنانے کاکاروبارجاری ہے۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈسپنسرز،درجہ چہارم کے ملازمین کمرتوڑمہنگائی تلے دبے غریب اوربے بس مریضوں کے خون کاآخری قطرہ تک نچوڑنے کے درپے ہیں ہسپتال عملہ بیماریوں سے تنگ مریضوں کو ہسپتال میں دستیاب سرکاری ادویات دینے کے ساتھ تجویز شدہ نسخوں پر غیرمیعاری ہربل اور دیسی سیرپ پروسینس ڈی ایس،بی لائن، نیوکال، پروسیڈ،ایسٹوسڈ،سیڈیمیگ،میکسرون،سمیت درجنوں مہنگے غیرضروری سیرپ خریدنے پر مجبور کرکے ہزاروں روپے کی دہاڑیاں لگارہے ہیں ہ ،ر مریض کو غیرضروری طور پر معدے ،طاقت اور خون کمی کے ایسے غیر میعاری سیرپ بازار سے خریدنے کے لیے لکھ کردئیے جاتے ہیں جن کی قیمت پانچ سو سے ایک ہزار روپے تک ہے ،مریضوں اور لواحقین کاکہناہے کہ انہیں دو وقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ ہسپتال ملازمین بھاری کمیشن والی ادویات تجویزکرکے مریضوں کاخون نچوڑ رہے ہیں ،محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں ۔