بمبانوالہ میں دوہرے قتل کا سراغ مل گیا ،ملزم گرفتار
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیس نے تھانہ بمبانوالہ کی حدود میں ہونیوالے دوہرے قتل کا سراغ لگا لیا ۔
کچھ روز قبل غلام مصطفی اور سبحان علی کو نا معلوم افراد نے قتل کرکے لاشیں کھیتوں میں پھینک دی تھیں ۔ پو لیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہروز ،سجاد علی ،ارمان زین عرف مانو سکنہ جنڈو ساہی کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، دوران تفتیش مرکزی ملزم سجا د علی نے انکشاف کیا کہ مقتول سبحان علی کے اس کی ہمشیرہ سنبل بی بی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ،سجاد علی نے شہروز اور ارمان زین کے ساتھ ملکر دھوکے سے سبحان علی اور غلام مصطفی کو گاؤں کے باہر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس نے تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا۔