گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا آڈٹ شروع ،2 سالہ ریکارڈ طلب

گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا آڈٹ شروع ،2 سالہ ریکارڈ طلب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گیپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلی مرتبہ آڈٹ شروع ہوگیا۔۔۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ٹیم نے سپیشل آڈٹ شروع کرتے ہوئے گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دو سالہ ریکارڈ کو طلب کرلیا گیا ،سابق دور حکومت میں گیپکو کا 17 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیا گیا جن میں 13 ممبران ڈائریکٹرز پرائیویٹ سیکٹر سے شامل کئے گئے ، بورڈ آف ڈائریکٹرز گیپکو کے انتظامی اور مالی امور کی نگرانی کرتا ہے ،سپیشل آڈٹ ٹیم نے بی او ڈی گیپکو کے گزشتہ دو سالوں کا سپیشل آڈٹ شروع کیاہے ، بورڈ ممبران نے جن ترقیاتی،غیر ترقیاتی کاموں اربوں روپے کی خریداری اور بلنگ ریکوری پلان کی منظوری دی ان کا سپیشل آڈٹ کیا جائے گا اور اس کی رپورٹ آڈیٹر جنرل پاکستان کو ارسال کی جائے گی، ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ کو منظر عام پر لایاجائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں