پروموٹ ہونیوالے پولیس افسروں کو رینک لگانے کی تقریب
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) سی پی او آفس میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایس ایس پی آپریشنزفرازاحمد اورایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ نے شرکت کی۔
اس موقع پر میں ترقی پانے والے مزید13 افسروں کو ان کی فیملیز کی موجودگی میں سینئرافسروں نے رینک لگائے ۔ ترقی پانے والے افسروں کو مبارک باد دیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ جہاں پورے پنجاب میں پولیس افسروں کی محکمانہ ترقی کا سلسلہ جاری ہے وہیں ضلع گوجرانوالہ میں بھی حال ہی میں ترقی پانے والے پانچ سب انسپکٹرز،تین اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اورپانچ ہیڈ ک نسٹیبلز کو انسپکٹر، سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ ہم سب ایک فیملی ہیں اور ترقی کا یہ سفر طے کرنے پر آپ اور آپ کے اہل خانہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تقریب کے اختتام پرایس ایس پی آپریشنز ترقی یاب ہونے والے افسروں کے بچوں سے بھی ملے ۔