پی پی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مضبوط کرنا چاہتے :علی قاسم گیلانی

پی پی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مضبوط کرنا چاہتے :علی قاسم گیلانی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر ) پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ پنجاب سید علی قاسم گیلانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا کی تنظیمی سازی کا آغاز گوجرانولہ سے کر رہے ہیں۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مضبوط کرنا چاہتے ہیں،گوجرانوالہ بہت اہم ضلع ہے اسی لیے پیپلز پارٹی نے ڈیجیٹل میڈیا کی پہلی میٹنگ یہاں رکھی ہے ،پیپلز پارٹی نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے جا، رہی ہے ،سوشل میڈیا پر سب سے بہتر کام پیپلز پارٹی کرے گی،پاکستان پیپلز پارٹی کا سوشل میڈیا پر کا نٹینٹ کسی بھی دوسری سیاسی جماعت سے بہتر ہے ۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روٹی کپڑا اور مکان کی بات کی ہے جو کہ آج ہر انسان کی ضرورت ہے پاکستان کی یوتھ ایک نوجوان لیڈر کی تلاش میں ہیں اس وقت بلاول بھٹو ہی نوجوانوں کی امید ہیں پاکستان کی عوام خصوصا پنجاب کی یوتھ بلاول بھٹو زرداری کا ضرور ساتھ دیں گے ہم اپنا بیانیہ نئے طریقے سے پیش کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سیکرٹر ی اطلاعات پیپلز پا رٹی صغیر بٹ کی میز بانی میں پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا کے اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب اعجاز سماں، اظہر حسن ڈار، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب ثمینہ فخر پگاں والہ ودیگربھی موجودتھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں