گیپکوکے ریٹائرہونیوالے سٹاف کے اعزازمیں الوداعی پارٹی

گیپکوکے ریٹائرہونیوالے  سٹاف کے اعزازمیں الوداعی پارٹی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر ) چیف انجینئر او اینڈ ایم چودھری محمد عاشق جٹ نے کہ کہ اس دور میں خو ش قسمتی ہے کہ اﷲ تعالی کی طرف سے تندرستی ملی ہے۔

 ریٹائرمنٹ زندگی کا حصہ ہوتی ہے ، اﷲ سب کو حاسدین کے حسد اور بری نظر سے بچائے اور سب کو اتفاق کے ساتھ چلنے کی توفیق عطا فرمائے ، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایل سی سب ڈویژن جی ایس سی گیپکو کی جانب سے ریٹائرمنٹ پانے والے سٹاف کے اعزاز میں الوداعی پارٹی میں کیا ،اس موقع پر یونین چیئر مین اصغر علی موکھڑ،جبار خان رانا امتیاز اورمحمد اصغر نے تقریب کے اختتام پر ریٹائرمنٹ پانے والے ساتھیوں کو تحائف پیش کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں