سابق جھگڑے پر ایک بھائی کوقتل ،دوسرے کوزخمی کردیا

 سابق جھگڑے پر ایک بھائی کوقتل ،دوسرے کوزخمی کردیا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)سابق جھگڑے کی عناد پر ایک بھائی کو قتل جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔

 بتایاگیاہے کہ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ ونجل میں سابق جھگڑے کے عناد پر ملزموں چاند، لقمان، گلفام وغیر نے وارث کے بیٹے عثمان کو سریے اور چھریوں کے وار کرکے عثمان کو شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ، بیچ بچاؤ کے لئے عثمان کا بھائی رضوان آیا تو ملزموں نے اسے بھی زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقتول کے والد وارث کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں