کار سرکار میں مداخلت ،تحصیلدار کیساتھ بدتمیزی ،2 افراد کیخلاف مقدمہ درج
ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار)کار سرکار میں مداخلت اور تحصیلدار کیساتھ بدتمیزی کرنے پر2ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تحصیلدار ڈسکہ نے ٹیم کے ہمراہ نواحی گاؤں لدھے میں چھاپہ ماراتو ملزم عبدالرحمان او ر حبیب سرکاری جگہ پر تعمیرات کررہے تھے جن کو تحصیلدار نے منع کیاتو ملز موں نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیناشروع کردیں ۔