دھان کی کٹائی شرو ع ،میلوں ٹھیلوں کی روایت دم توڑ گئی

 دھان کی کٹائی شرو ع ،میلوں ٹھیلوں کی روایت دم توڑ گئی

موترہ(نامہ نگار) ڈسکہ اورا سکے گردنواح میں دھان کی فصل کی کٹائی شرو ع ہوگئی تاہم کٹائی کے موقع پر لگنے والے میلوں ٹھیلوں کی روایت دم توڑ گئی پہلے دھان کی کٹائی چھڑائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جاتی تھیں۔

 سپیشل ٹولیاں جلیبیاں سپیشل گڑ اور دیگر مٹھائیاں بھر کر لاتیں تھیں سپیشل ٹولیاں پنجاب کے روایتی ماہیے سریلی آواز میں گاکر فصل کی کٹائی کرنیوالی ٹولیوں کو محظوظ کرتیں اب جدید مشینری نے میلوں ٹھیلوں کی روایات اور رونقیں ختم کردی ہیں ہارویسٹر مشین چند گھنٹے میں پورا کھیت کاٹ کر چھڑائی کے بعد بوریوں میں بھی بھر دیتی ہے پہلے وقت میں ہاتھوں کیساتھ مونجی کی فصل کو کاٹ کر پھر ڈرم کے اوپر مار کر مونجی کی چھڑائی کی جاتی تھی اور اس کا م میں حصہ لینے والوں کو اجرت کی جگہ مونجی دی جاتی تھی جس سے یہ کام انجام دینے والوں کے گھروں میں پورے سال کے دانے موجود رہتے تھے مگر اب جدید مشینری نے ان کی جگہ لے لی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں