عید میلاد النبیؐ جلوسوں کیلئے حفاظتی انتظامات کیے جائینگے :عمر فارو ق

عید میلاد النبیؐ جلوسوں کیلئے حفاظتی انتظامات کیے جائینگے :عمر فارو ق

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبیؐ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منانے اور جلوسوں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے تمام ضروری و حفاظتی انتظامات کیے جائینگے اس سلسلہ میں ڈی سی آفس میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

جبکہ محکمہ صحت،ریسکیو1122، سول ڈیفنس ، میونسپل کمیٹی ،سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار عید میلاد النبیؐ کے انتظامات کے جائزہ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوارڈنیشن اشفا ق رسول، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمرشریف راٹھور، ریسکیو 1122، پولیس ، میونسپل کمیٹیوں ، ضلع کونسل ، سول ڈیفنس، ٹریفک پولیس،پی ٹی سی ایل،سوئی گیس،اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں