نوجوان کا قتل، ورثاء کا لاش رکھ کر احتجاج مذاکرات کے بعد ختم

نوجوان کا قتل، ورثاء کا لاش رکھ کر احتجاج مذاکرات کے بعد ختم

گوجرانوالہ،لدھیوالہ وڑائچ (کرائم رپورٹر،نا مہ نگار ) ملزموں نے نوجوان کو تیز دھار آلہ کے وار کرکے قتل کردیا ، مقتول کے ورثا نے لاش چندداقلعہ چوک میں رکھ کر احتجاج کیا۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھے والا وڑائچ کے علاقہ علی جی ٹائون کے رہائشی 21سالہ آفان کو نامعلوم افراد نے بیدردی سے تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کر دیا جس پر مقتول کے ورثاء نے اسکی نعش کو چندداقلعہ چوک میں رکھ کر شدید احتجاج کیا ،اس بارے علم ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی جانب سے ملزموں کو جلد گرفتاری کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے اورٹریفک بحال ہوگئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر ریڈ کئے جارہے ہیں ، احتجاج کے باعث چوک بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں اور لاہور سے اسلام آباد جانیوالے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاتھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں