راہوالی :مسافروں کیلئے بس سٹاپ پر شیڈ کا جنگلا چوری

راہوالی :مسافروں کیلئے  بس سٹاپ پر شیڈ کا جنگلا چوری

راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے مسافروں کیلئے جی ٹی روڈ پر بنائے گئے شیڈ کا آہنی جنگلا اور ۔۔

چھت منشیات کے عادی افراد اور چور توڑ کر لے گئے ،کینٹ بورڈ کی طرف سے گاڑیوں کا انتظار کرنے والے مسافروں کیلئے ہزاروں روپے کے اخراجات سے شیڈ تعمیر کئے گئے ہیں،چور رات کے وقت آہنی جنگلا اور چھت توڑ کر لے جارہے ہیں اس سے نہ صرف کنٹونمنٹ بورڈ کا نقصان ہورہا ہے بلکہ شیڈ ٹوٹنے سے مسافر دھوپ میں کھڑے ہوکر گاڑیوں کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں