عیدمیلادالنبی منانے کیلئے بازاروں میں آرائشی اشیا کے سٹالز
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں عیدمیلادالنبی منانے کیلئے بازاروں میں آرائشی اشیا کے سٹالز سج چکے ہیں ۔۔
،جہاں سے لوگ مختلف چیز یں خرید رہے ہیں۔گلی ،محلوں ،بازاروں اور گھروں کو برقی قمقوں اور سبز جھنڈوں سے سجایا جا رہا ہے ۔آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا جشن منانے کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ گوجرانوالہ کے بازاروں میں اس دن کی مناسبت سے آرائشی اشیا کے سٹالز سج چکے ہیں ،بچے اور بڑے گلی محلوں اور گھروں کو سجانے کیلئے نعلین مبارک، بیجز ، جھنڈے ، لائٹس اور دیگر اشیا کی خریداری کرتے نظر آرہے ہیں۔ مساجد میں درو د وسلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں اورمساجد کو بھی سجایا جا رہا ہے ۔عاشقان رسول کی جانب سے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی کو جوش و خروش سے منانے کیلئے ابھی سے ہی تیاریاں کر رہے ہیں۔