یوتھ انٹرن شپ اور فرینڈز آف پولیس پروگرامز بارے میٹنگ

یوتھ انٹرن شپ اور فرینڈز آف پولیس پروگرامز بارے میٹنگ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں سی پی او آفس کانفرنس ہا ل میں میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔۔

 جس میں ایس پی سول لائنز اور مختلف کالجز کے پرنسپلز ودیگر نے شرکت کی ۔ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد نے آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر جاری کیے گئے یوتھ انٹرن شپ پروگرام اور فرینڈز آف پولیس پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی اورکہاکہ دونوں پروگرامز کا مقصدعوام کا پولیس پر اعتماد بحال کر کے پولیس فورس اور کمیونٹی کے درمیان حائل فرق کو ختم کرنا ہے ۔انٹرن شپ پروگرام کے تحت مختلف سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات کو پولیس ورکنگ کے متعلق آگہی دی جائے گی اور پروگرام کے اختتام پر کامیاب طلبا وطالبات کو سرٹیفکیٹس د یئے جائیں گے ،فرینڈ آف پولیس پروگرام کے تحت مثبت سوچ اورمتاثر کن شخصیت کے حامل افراد کے ذریعہ سے عوام میں پولیس کے مثبت پہلوکو فروغ دیا جائے گا۔ دونوں پروگرامز کا مقصد پولیس اور کمیونٹی کے درمیان اعتماد قائم کرنا ہے جس سے قانون کا نفاذزیادہ موثر ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں