سیالکوٹ:قحبہ خانہ چلانے پر خواجہ سرا ،13 لڑکیاں ،4 مرد گرفتار

سیالکوٹ:قحبہ خانہ چلانے پر خواجہ  سرا ،13 لڑکیاں ،4 مرد گرفتار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )بیوٹی سیلون اور مساج سنٹر کی آڑ میں قحبہ خانہ چلانے پرایک خواجہ سرا،13لڑکیاں اور4مرد گرفتار کرلئے گئے ۔

 تھانہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر خواجہ سرا سونیا عرف امتیاز احمد، سونیا عرف عاشی، ثمینہ، مریم، سویرا، سکندر شمس سمیت8جبکہ دوبرجی ملیاں میں بیوٹی سیلون اور مساج سنٹر سے سویرا، کومل، انمول، عروج، اریبہ، رخسار عرف کرن، الیاس، جاوید سمیت10افرادکو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں