سندھانوالہ تا ہیڈبمبانوالہ روڈ کا تعمیراتی کام ٹھپ

سندھانوالہ تا ہیڈبمبانوالہ روڈ کا تعمیراتی کام ٹھپ

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار )سندھانوالہ تا ہیڈبمبانوالہ روڈ کا تعمیراتی کام ٹھپ ہو گیا ، ٹھیکیدار کا م ادھورا چھوڑ کر غائب ۔۔

، علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ کروڑوں روپے کے فنڈز سے سندھانوالہ تاہیڈبمبانوالہ سڑک کی تعمیر کاکام شروع کیا گیا جوایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پایہ تکمیل نہ پہنچ سکا، سڑک پر بچھائے گئے پتھر اور پسر سے اٹھنے والی دھول نے راہگیروں کی ناک میں دم کردیا، جگہ جگہ سڑک کی کھدائی اور زیر تعمیر پلیاں حادثات کو دعوت دے رہی ہیں جبکہ ٹھیکیدار سڑک کی تعمیر ادھوری چھوڑ کر کئی ہفتوں سے غائب ہے جس سے علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ علاقہ مکینوں سیٹھ مٹھو ، سابق کونسلرز امان اﷲ سیان ،احسان اﷲ سیان اور پیر زاہد محمود نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں