غلام فرید اور شازیہ فرید کی سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف سے ملاقات
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) سابق ایم پی اے پیر غلام فرید اور شازیہ فرید نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی اورقائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے پیر غلام فرید اور شازیہ فرید کی مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ایسے رہنما مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں، پیر غلام فرید اور شازیہ فرید کا کہنا تھا کہ 21اکتوبر کو عوام کا جم غفیر نواز شریف کا استقبال کریگا۔