حافظ آباد:سٹی سکین کی فیس بڑ ھانے کیخلاف احتجاج

حافظ آباد:سٹی سکین کی فیس بڑ ھانے کیخلاف احتجاج

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )آباد کے ٹراما سنٹر میں سٹی سکین کو پرائیویٹ کرکے فیس اڑھائی ہزار سے بڑھا کر 7 ہزار روپے کئے جانے کے خلاف شہری سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔

شہر کی مختلف سماجی ، کاروباری اور دینی تنظیموں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کے دورہ کے دوران ٹراما سنٹر میں سٹی سکین کا ٹیسٹ جو اڑھائی ہزار روپے سرکاری فیس میں کیا جاتا تھا اسے پرائیویٹ سیکٹر میں دیکر فیس7ہزار کردینے کے فیصلہ کو عوام سے دشمنی قرار دیا اور کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عوام کے لئے پہلے ہی سہولیات اور ادویات نہ ہونے کے برابر تھیں ۔اب سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال کی افادیت بڑھانے کے بجائے سٹی سکین کوپرائیویٹ ہاتھوں میں دیکر مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا جس پر ضلع بھر کے عوام ماتم کناں ہیں۔ انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ عوام دشمن فیصلے کو فوری واپس لیا جائے ورنہ شہر بھر کی تنظیمیں احتجاج پر مجبور ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں