سیالکوٹ:69وارداتوں میں ملوث سفیاناں گینگ گرفتار،75 لاکھ کا مال برآ مد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ رنگپورہ پولیس نے ڈکیتی اور راہزانی کی 69 وارداتوں میں ملوث سفیاناں گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔۔۔
75لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ، 15تولے طلائی زیورات ،11لاکھ 9ہزار روپے ، 20موٹر سائیکلیں، 18سمارٹ موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ گرفتار ملزموں میں سفیان عرف سفیاناں سکنہ شکر گڑھ، سعید بہر سکنہ احمد نگر بونگا،شہباز سکنہ دارہ آرائیاں اورراشد علی سکنہ جودھے والی شامل ہیں ۔