منشیات فروشوں سے رشوت لینے پر ایس ایچ او کوتوالی کیخلاف مقدمہ

منشیات فروشوں سے رشوت لینے پر ایس ایچ او کوتوالی کیخلاف مقدمہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ایس ایچ او کوتوالی اور رضا کار کے خلاف منشیات فروشوں اور چوروں سمیت دیگرجرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے اور رشوت لینے کے الزام میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی جان محمد گوندل نے چند روز قبل دو چور خواتین فرزانہ اور نازیہ بی بی کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ا اوربھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا ۔کرپشن اور منشیات فروشوں سے ڈیل کرنے کے متعلق شکایات موصول ہونے پر سی پی او نے ایس پی سٹی غیوراحمد کو انکوائری کا حکم دیا ،انکوائری میں ایس ایچ اوکوتوالی رشوت لینے ، پرائیویٹ شخص کوبطور کارخاص رکھنے اور منشیات فروشوں سے ڈیل کرنے میں ملوث پائے گئے ۔ ابتدائی انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ایس ایچ اوجان محمد کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں