سانحہ مستونگ و ہنگو کیخلاف جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) تنظیمات اہل سنت کے زیراہتمام سانحہ مستونگ و ہنگو کیخلاف جی ٹی روڈ گوندلانوالہ اڈے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
صاحبزادہ پیر محمد دا ئود رضوی ،علا مہ اکبر نقشبندی ، زاہد حبیب قادری، حافظ مہر عدیل عارف، نعمان صدیقی ، حافظ طاہر رضا قادری ،اکرم چشتی سیالوی، حافظ رفیق قادری ، شاذب چٹھہ، راشد مغل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر حکومت کا سکیورٹی پلان بری طرح ناکام رہا ،مستونگ میں میلاد کے جلوس میں حملہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ، امن وامان کے جتنے بھی ادارے ہیں یہ دہشت گردی کو کنٹرول نہیں کر سکے مذہبی دہشت گردوں کی یہ بھول ہے کہ مسلمان اپنے آقا ؐسے عقیدت ومحبت کااظہار کسی ڈر یا خوف سے چھوڑ دیں گے ۔ ان دہشت گردوں نے مزارات، مساجد ومدارس میں حملے کر کے دیکھ لیا غلامان رسول جانیں دے دینگے مگر میلادالنبیؐ کے جلوس نکال کر اظہار عقیدت ہرگز چھوڑ نہیں سکتے ، غلامان رسول کو درودو سلام،نعت خوانی اور نعرہ تکبیر ورسالت بلند کرتے ہوئے شہید کیا گیا ،مستونگ کے شہدا میلاد مصطفی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔