سیالکوٹ:ون ویلنگ کرنے والے 12نوجوان گرفتار ،موٹر سائیکلیں بند

سیالکوٹ:ون ویلنگ کرنے والے  12نوجوان گرفتار ،موٹر سائیکلیں بند

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے 12نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقہ کریم پورہ میں ون ویلنگ کرنے والے محمد علی لون، تھانہ کینٹ کے علاقہ گھنٹہ گھر چوک سے ون ویلنگ ابراہیم اور اقبال، تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہابپورہ سے سجاول اور حطیم، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ محلہ اسلام آباد سے زین،عبداﷲ، غلام زیب، زوہیب، غیاث ، ثاقب اور غلام حیدر کو گرفتار کرکے موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں