لائسنس کیساتھ 6 ماہ کیلئے مر غابی کے شکار کی اجازت

لائسنس کیساتھ 6 ماہ کیلئے مر غابی کے شکار کی اجازت

سیالکوٹ، ڈسکہ ، تتلے عالی (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)مرغابی کے شکار کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔۔۔

مستند شوٹنگ لائسنس کیساتھ شکاری ہفتہ و اتوار کے دن شکار کھیل سکیں گے ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے وائلڈ لائف ایکٹ کی رْو سے مرغابی کے قانونی شکار کا باقاعدہ اعلان کردیا ، صوبے کے تمام ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر ز وائلڈ لائف کو آگاہ کردیا گیا ۔ مراسلے کی مطابق وائلڈ لائف ایکٹ کی مطابق جدول اول میں شامل واٹر فاؤلز کا موسم شکار یکم اکتوبر 2023 تا 31مارچ 2024 ہوگا۔ مستند شوٹرز کولائسنس کیساتھ شکار کی محض ہفتہ و اتوار کے دن اجازت ہوگی تاہم صوبے کے تمام پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہرقسم کے شکار کی ممانعت ہے ۔ شکار وائلڈ لائف (تحفظ، قیام، بقا اور بندوبست) ایکٹ مجریہ 1974ترمیم شدہ 2007کے جدول اول میں مقرر پرندوں کی تعداد کیمطابق ہوگا۔ مزید برآں وائلڈ لائف ایکٹ میں درج شکار کے حوالے سے تمام پابندیوں اور صدر دفتر سے گاہ بگاہ اس ضمن میں جاری ہدایات کا اطلاق بھی لازمی ہوگا۔ محکمہ کی جانب سے خصوصی مراسلے کی کاپی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب، پنجاب کے تمام ڈویڑنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز و دیگر متعلقین کو برائے اطلاع و ضروری کارروائی ارسال کردی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں